ہاسن 27/ستمبر (ایس او نیوز/وی بی) ہولے نرسمہا پور تعلقہ کے ہنومن ہلّی میں ہوئے ایک دردناک حادثے میں پانچ افراد تالاب میں گر کر ہلاک ہوگئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سبھی لوگ ایک کار پر سوارہاسن سے اپنے دیہات ارکلگوڈی جارہے تھے کہ کار بے قابو ہوکر ہنومن ہلّی میں واقع ایک تالاب میں جاگری ۔
مرنے والوں کی شناخت ہولے نرسمہاپور کے انل، ارسیکرے کے انجو اور شموگہ کے اُمیش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دو خواتین کے نام معلوم نہ ہوسکے جن کا تعلق بنگلور سے بتایا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ پانچوں کی لاشیں تالاب سے برآمد کرلی گئی ہیں۔
پولس حادثے کی چھان بین کررہی ہے۔